13

لاڑکانہ(رپورٹ: عطاءاللہ بروہی) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس گلشن شہید اسلام جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ میں منعقد ہوا ، اجلاس کے دو سیشن منعقد ہوئے ، پہلے سیشن کی صدارت صوبائی نائب امیر حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی اور دوسرے سیشن کی صدارت صوبائی نائب امیر مولانا سائیں سراج احمد شاہ امروٹی نے کی ۔ اجلاس میں عاملہ اراکین کو بریفنگ اور کاروائی اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے چلائی

لاڑکانہ(رپورٹ: عطاءاللہ بروہی)
جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس گلشن شہید اسلام جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ میں منعقد ہوا ، اجلاس کے دو سیشن منعقد ہوئے ، پہلے سیشن کی صدارت صوبائی نائب امیر حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی اور دوسرے سیشن کی صدارت صوبائی نائب امیر مولانا سائیں سراج احمد شاہ امروٹی نے کی ۔ اجلاس میں عاملہ اراکین کو بریفنگ اور کاروائی اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے چلائی ، اجلاس میں صوبائی سرپرست مولانا سائیں عبدالمجیب قریشی اراکین عاملہ صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد ، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ، مولانا میر محمد میرک ، مولانا سعود افضل ، مولانا مولانا عبداللہ مہر سومرانی ، حاجی عبد المالک ٹالپر، مولانا تاج محمد ناہیوں ، مولانا محمد غیاث، حافظ سراج احمد چنا ، سمیع الحق سواتی، مولانا صالح اندھڑ ، مولانا امین اللہ، مولانا فتح محمد مہیری ، سرور بلیدی ایڈوکیٹ ، شرف الدین اندھڑ شریک ہوئے۔ اجلاس میں امیر ضلع لاڑکانہ اور مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا ناصر محمود سومرو نے اعزازی شرکت کی اور ارکین عاملہ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا ۔رب کریم انہیں اجر عظیم سے نوازے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں