26

جھنگ(صفدرآصف)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کھجور کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ذیلی ادارہ تحقیق برائے کھجور جھنگ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اللہ کی دی ہوئی خاص نعمتوں میں سے کھجور ایک اہم پھل ہے۔ اس میں پروٹین، چکنائی، نمکیات، نشاستہ اور حیاتین پائی جاتی ہیں۔ کھجور کی پیداوار پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت پنجاب کھجور کی پیداوار میں اضافے کے لیے خصوصی

جھنگ(صفدرآصف)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کھجور کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ذیلی ادارہ تحقیق برائے کھجور جھنگ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اللہ کی دی ہوئی خاص نعمتوں میں سے کھجور ایک اہم پھل ہے۔ اس میں پروٹین، چکنائی، نمکیات، نشاستہ اور حیاتین پائی جاتی ہیں۔ کھجور کی پیداوار پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت پنجاب کھجور کی پیداوار میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ، زمینداروں کو کھجور کی نئی اقسام مفت فراہم کرنے کے لیے منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔اس موقع پرانچارج کھجور فارم نے کھجور کے جدید طریقہ کاشت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ذیلی ادارہ تحقیق براے کھجور جھنگ کھجور کی تحقیق میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔اس ادارہ میں کھجور کی مختلف اقسام موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں