18

جھنگ(صفدرآصف )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے تعلیمی وتدریسی امور اور انتظامی امورکا جائزہ لینے کے حوالہ سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سٹیلائٹ ٹاون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکول کے اساتذہ اورانتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جھنگ(صفدرآصف )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے تعلیمی وتدریسی امور اور انتظامی امورکا جائزہ لینے کے حوالہ سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سٹیلائٹ ٹاون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکول کے اساتذہ اورانتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران کلاسز میں کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد سمیت سکول کے واش رومز ، صفائی ستھرائی، پینے کے ٹھنڈے پانی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طالبات کی تعلیمی قابلیت چیک کرنے کے لئیے سوالات بھی کئے۔اس موقع پرطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ وہ خود اعتمادی کے ساتھ اپنے مشن کو جاری رکھیں تو وہ اپنی خامیوں پر قابو پاسکتے ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں، ہمارے اساتذہ ہمارا اثاثہ ہیں جو ہمارے نسل کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم اپنے وسائل اپنے اساتذہ کی ضروریات پوری کرنے پر صرف کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ دل لگا کر محنت کریں اور جدید تقاضوں کے مطابق طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں، بچوں کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ڈپٹ کمشنر فیاض احمد موہل نے انتظامی افسران کو تاکید کی کہ وہ سکول میں اعلی نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں