12

جھنگ(صفدرآصف) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے گندم کی خریداری کا مقررہ سوفیصد ٹارگٹ قبل از وقت مکمل کر لیا گیا ہے، اس ضمن میں گندم خریداری مہم کے حوالہ سے ضلع جھنگ کی پوزیشن پورے پنجاب میں سر فہرست ہے

جھنگ(صفدرآصف) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے گندم کی خریداری کا مقررہ سوفیصد ٹارگٹ قبل از وقت مکمل کر لیا گیا ہے، اس ضمن میں گندم خریداری مہم کے حوالہ سے ضلع جھنگ کی پوزیشن پورے پنجاب میں سر فہرست ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے فلور ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے بننے والے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے دفتر میں نئے آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ 20لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم سے بننے والا دفتر سٹیٹ آف دی آرٹ ہے ، فلور ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے نئے دفتر کو جدید خطوط سے استوار کیا گیا ہے ، اس تناظر میں فلورملز ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ احمد رضا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صفیان آصف اور دیگر سٹاف بھی موجو دتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں