15

جھنگ( صفدرآصف) بچوں کو ٹائیفائیڈبخار جیسی مہلک بیماری سے بچاﺅ کے حوالہ سے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز 14سے 26جون 2021ہوگا۔ اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں حفاظتی ٹیکہ جات کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر نے کی جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاصم رضا میر سمیت نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ہیلتھ کیئر

جھنگ( صفدرآصف) بچوں کو ٹائیفائیڈبخار جیسی مہلک بیماری سے بچاﺅ کے حوالہ سے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز 14سے 26جون 2021ہوگا۔ اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں حفاظتی ٹیکہ جات کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر نے کی جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاصم رضا میر سمیت نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز و دیگر بھی شریک تھے۔اس موقع پر ٹائیفائیڈ بخار سے بچاﺅ اور حفاظتی و انتظامی امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر نے کہا کہ شہری علاقوں میں14سے 26جون شروع ہونے والی مہم میں والدین اپنے 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ بخار سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروائیں اوراس ضمن میں محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوںنے کہا کہ ہم اس مہم کو بھرپور انداز میں کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے کیونکہ ہمارے بچوں کی صحت ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ لہٰذا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکمے آپس میں کوآرڈی نیشن کو بحال رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں