41

انتہائی عمدہ تحریر *ایک شخص نے اپنے بیٹے سے وصیت کرتے ہوئے کہا!!!* *بیٹا! میرے مرنے کے بعد میرے پیروں میں یہ پھٹے پرانے موزے پہنا دینا؛؛؛* *میری خواہش ہے مجھے قبر میں اسی طرح اتارا جائے*

انتہائی عمدہ تحریر

*ایک شخص نے اپنے بیٹے سے وصیت کرتے ہوئے کہا!!!*
*بیٹا! میرے مرنے کے بعد میرے پیروں میں یہ پھٹے پرانے موزے پہنا دینا؛؛؛*
*میری خواہش ہے مجھے قبر میں اسی طرح اتارا جائے*
*باپ کا مرنا تھا کہ غسل وکفن کی تیاری ہونے لگی*
*چنانچہ حسب وعدہ بیٹے نے عالم دین سے وصیت کا اظہار کیا*
*مگر عالم دین نے اجازت نہ دیتے ہوئے فرمایا!! ہمارے دین میں میت کو صرف کفن پہنانے کی اجازت ہے مگر لڑکے نے کافی اصرار کیا جس کی بنا پر علماء شہر ایک جگہ جمع ہوئے تاکہ کوئی نتیجہ نکل سکے*
*مگر ہونا کیا تھا”” لفظی تکرار بڑھتی گئی ”” اسی اثناء ایک شخص وارد مجلس ہوا اور بیٹے کو باپ کا خط تھما دیا جس میں باپ کی وصیت کچھ یوں تحریر تھی*
*میرے پیارے بیٹے دیکھ رہے ہو گئے::: کثیر مال ودولت؛ جاہ حشم؛باغات ؛گاڑی؛ کارخانہ اور تمام امکانات ہونے کے باوجود اس بات کی بھی اجازت نہیں کہ میرے ایک بوسیدہ موزے اپنے ساتھ لے جا سکوں*
*ایک روز تمہیں بھی موت آئے گی آگاہ ہو جاؤ کہ تمہیں بھی ایک کفن ہی لے کر جانا پڑے گا*
*لہذا کوشش کرنا کہ جو مال ودولت میں نے ورثہ میں چھوڑی ہے اس سے استفادہ کرنا*
*نیک راہ میں خرچ کرنا بے سہاروں کا سہارا بننا کیوں کہ جو واحد چیز قبر میں تمہارے ساتھ جائے گی وہ تمہارے اعمال ہوں گے۔۔۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں