175

*سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ* ہوم ڈسٹرکٹ میں تعینات ایجوکیشن منیجرز کے آوٹ آف ڈسٹرکٹ تبادلوں کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوم ڈسٹرکٹ میں ایجوکیشن منیجرز کی تعیناتی کی وجہ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی انوالومنٹ بہت زیادہ ہو چکی ہے

*سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ*

ہوم ڈسٹرکٹ میں تعینات ایجوکیشن منیجرز کے آوٹ آف ڈسٹرکٹ تبادلوں کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوم ڈسٹرکٹ میں ایجوکیشن منیجرز کی تعیناتی کی وجہ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی انوالومنٹ بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ اور مقامی سطح پر تعینات ایجوکیشن مینیجرز کی کارکردگی تضادات کا شکار ہے۔
اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہوم ڈسٹرکٹ میں تعینات سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے آؤٹ آف ڈسٹرکٹ تبادلے کیے جائیں گے۔
سی ای اوز کو آؤٹ آف ڈویژن، ڈی ای اوز کو ود ان ڈویژن ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈی ای اوز کا پڑوسی ڈسٹرکٹ میں تبادلہ ہو گا۔
فیمل منیجرز کے حوالے سے ڈی ای اوز آؤٹ آف ڈسٹرکٹ جبکہ ڈپٹی ڈی ای اوز کا آؤٹ آف تحصیل تبادلہ کیا جائے گا۔ اور یہ تمام کام 15اپریل 2021 تک مکمل کیا جائے گا۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں