11

جھنگ(ذیشان حیدرسیال ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس ضمن میں سول ڈیفنس آفیسر اسد سلیمان نے چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران موسیٰ چوک سٹیلائٹ ٹاﺅن ، جھنگ سٹی ، خاکی شاہ روڈسمیت دیگر متعدد علاقوں

جھنگ(ذیشان حیدرسیال ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس ضمن میں سول ڈیفنس آفیسر اسد سلیمان نے چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران موسیٰ چوک سٹیلائٹ ٹاﺅن ، جھنگ سٹی ، خاکی شاہ روڈسمیت دیگر متعدد علاقوں میںآپریشن کے دوران غیر قانونی منی پٹرول پمپ سیل کئے۔انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے وارننگ جاری کی ہے کہ ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوںنے کہا کہ منی پٹرول پمپ کا کاروبار کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، انکے خلاف قانونی دائرہ کار تنگ کیا جا رہا ہے۔چیکنگ کے دوران ملوث پائے جانے والوں کوبھاری جرمانے کئے جائینگے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں