11

جھنگ ( ذیشان حیدرسیال )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تحصیل کونسل جناح ہال میں فرسٹ سٹم مقابلوں کا انعقادکیا گیا۔ اس حوالہ سے منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ اور رکن صوبائی اسمبلی مولانہ محمد معاویہ اعظم کی بطور مہمانان

جھنگ ( ذیشان حیدرسیال )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تحصیل کونسل جناح ہال میں فرسٹ سٹم مقابلوں کا انعقادکیا گیا۔ اس حوالہ سے منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ اور رکن صوبائی اسمبلی مولانہ محمد معاویہ اعظم کی بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ سابق ایم پی اے مہر سکندر حیات بھروانہ، سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد،اساتذہ ، طلباءو طالبات، والدین، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں طلباءو طالبات کی طرف سے فرسٹ سٹم مقابلہ جات میں فزیکل سائنس، انرجی، زراعت، ماحولیات، وائرس، ریاضی ، جیومیٹری، رقبہ اور حجم اور علم فلکیات کے موضوعات پر پریزینٹیشن دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ فرسٹ سٹم مقابلہ جات کا مقصد طلباءکے تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔پنجاب میں سائنس ، ٹیکنالوجی ،اورانجینئرنگ کے فروغ کےلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ تعلیم کی بدولت ہی افراد میں احساس و شعور اجاگر ہوتا ہے۔ علم ایک ایسا زیو ر ہے جو کسی کی میراث نہیں ہے بلکہ ہر انسان کا بنیاد ی حق ہے ۔اس حوالہ سے شعبہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی یافتہ قوموں نے جتنی بھی ترقی حاصل کی ہے وہ سب ٹیکنالوجی کی مرہون منت ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی ایجاد نے ہماری زندگی کو ایسے بدل دیا ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔یہ نوجوان نسل ہی ہے جو ملک کی خدمت کر کے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔تقریب میں ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غربت ، بے روزگاری اور جہالت جیسے مسائل سے نمٹنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہے۔ نوجوان نسل کے لیے جس قدر ممکن ہو سکے گا ٹیکنالوجی کی تعلیم کے مواقع فراہم کریں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔جدید ٹیکنالوجی کو ملک میں متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی نصاب کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔قبل ازیں سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فرسٹ سٹم مقابلہ جات کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور طلباءمیں تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے حوالہ سے فرسٹ سٹم کمپی ٹیشن کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا احسن اقدام قرار دیا۔بعد ازاں طلباءو طالبات کی طرف سے فرسٹ سٹم مقابلہ جات میں فزیکل سائنس، انرجی، زراعت، ماحولیات، وائرس، ریاضی ، جیومیٹری، رقبہ اور حجم اور علم فلکیات کے موضوعات پر پریزینٹیشن میں پوزیشن ہولڈز میں شیلڈ اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں