10

جھنگ(ذیشان حیدرسیال )ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل کی ہدایت پرضلع کی عوام کو سستی اور معیاری پھل و سبزیات ارزاں نرخوں پرفراہمی یقینی بنانے کے ضمن میں ضلع بھر کی سبزی و پھل منڈیوں میں نیلامی کے عمل اور دیگر انتظامی امورکی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عثمان سکندرنے شہر کی مرکزی سبزی و پھل منڈی میںاشیائے کا معیار،سٹاک اور قیمتوں کا معائنہ کرنے کے حوالہ سے آنے والی سبزیات اور

جھنگ(ذیشان حیدرسیال )ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل کی ہدایت پرضلع کی عوام کو سستی اور معیاری پھل و سبزیات ارزاں نرخوں پرفراہمی یقینی بنانے کے ضمن میں ضلع بھر کی سبزی و پھل منڈیوں میں نیلامی کے عمل اور دیگر انتظامی امورکی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عثمان سکندرنے شہر کی مرکزی سبزی و پھل منڈی میںاشیائے کا معیار،سٹاک اور قیمتوں کا معائنہ کرنے کے حوالہ سے آنے والی سبزیات اور فروٹس کا معیار اور بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔روزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں کمی کا براہ راست عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔سبزی منڈی میںمقامی سبزیوں کی پیداوار آنے کی وجہ سے سبزیوں کے نرخوں میں واضع کمی ہے۔مارکیٹ میں ٹماٹر، آلو، پیاز، کدو سمیت دیگر سبزیات مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں۔انہوں نے متعلقہ عملہ کو تمام سبزی وپھل کی بولی سے لیکر ترسیل کے عمل تک موثر نگرانی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی میں کرونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات سمیت دیگر سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اعلیٰ نظم و نسق برقراررکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں