23

عالم اسلام مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔چاندنی کشمیری عوام کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی مسلمان برداشت نہیں کر سکتے۔معروف نوجوان ماڈل

عالم اسلام مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔چاندنی

کشمیری عوام کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی مسلمان برداشت نہیں کر سکتے۔معروف نوجوان ماڈل

لاہور(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف و نوجوان ماڈل چاندنی نے کہا کہ عالم اسلام مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتے مودی سرکار کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم ڈھانے سے باز آجائے انہوں نے کہا کہ ہم مودی سرکار کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ کشمیر کی نبتے عوام پر ظلم ڈھانے سے باز آجائے شہدا کشمیر کا خون ضرور لرنگ لائے گا اور کشمیریوں کی قربانیاں راییگاں نہیں ہونگی پاکستان کی معروف نوجوان ماڈل چاندنی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے سے مطالبہ ہے کہ قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیریوں کو انکا حق دیا جائے کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ظلم و ستم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد کشمیری عوام کو آزادی مل جائے گی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے کشمیر کی آزادی وقت کی اشد ضرورت ہے کشمیر میں جاری بے گناہ قتل عام و نسل کشی کیخلاف اقوام متحدہ نوٹس لیں تا کہ کشمیری عوام کو ہندوستان کے مظالم سے نجات مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے سے اہم پہچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں