19

ساہیوال )۔ سی ای او ایجوکیشن غصہ سے بے قابو، اجلاس میں ہیڈ ماسٹر وں اور ساہیوال کے شہریوں بارے نازیبا کلمات، ڈاکٹر ارشد سے بے عزتی کروانے والوں میں سینئیر ترین میل اور فیمیل اساتذہ شامل ہیں، یہاں وہی ہو گا جو میں چاہوں گا، ڈپٹی کمشنر کے برابر کا افسر ہوں،کوئی پوچھ نہیں سکتا، ڈاکٹر ارشد کی ناقابلِ برداشت گفتگو نے حساس طبیعت اساتذہ کو اشکبار کر ڈالا،چیف ایگزیکٹو آفیسر

ساہیوال )۔ سی ای او ایجوکیشن غصہ سے بے قابو، اجلاس میں ہیڈ ماسٹر وں اور ساہیوال کے شہریوں بارے نازیبا کلمات، ڈاکٹر ارشد سے بے عزتی کروانے والوں میں سینئیر ترین میل اور فیمیل اساتذہ شامل ہیں، یہاں وہی ہو گا جو میں چاہوں گا، ڈپٹی کمشنر کے برابر کا افسر ہوں،کوئی پوچھ نہیں سکتا، ڈاکٹر ارشد کی ناقابلِ برداشت گفتگو نے حساس طبیعت اساتذہ کو اشکبار کر ڈالا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد نے گزشتہ روز سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو اپنے دفتر بلا رکھا تھا، اجلاس کے دوران دیگر امور کے ساتھ سکولوں سے درختوں کی چوری اور فنڈز کے خرد برد پر ڈاکٹر ارشد غصے سے بے قابو ہو گئے، ڈاکٹر ارشد کے پروردہ ہیڈ ماسٹر چوہدری عبدالسلام نے 78 فائیو، ایل سکول میں اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران لاکھوں روپے کے قیمتی درخت چوری کر لئے تھے جس کی انکوائری محکمہ انٹی کرپشن میں ہوتی رہی, لاہور سیکریٹریٹ میں سیکشن افسر اور ڈپٹی سیکرٹری کی پوسٹ پر کام کرنے والے موجودہ سی ای او ڈاکٹر ارشد نے اپنے ایک چہیتے سابق سرکاری ملازم سلامو باندڑ کی سفارش پر گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول سے ریٹائر ہونے والے پرنسپل چوہدری عبدالسلام کی مبینہ کرپشن کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے آ خری حد تک جانے سے بھی گریز نہیں کیا جس سے دیگر اساتذہ بھی عبدالسلام کے راستے پر چل نکلے، گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں سرکاری سکولوں سے لاکھوں روپے مالیتی درخت 🌲 بالا بالا چرائے جانے پر ڈاکٹر ارشد اشتعال میں آ گئے، این ایس بی گرانٹ میں کروڑوں کے گھپلوں سے صرفِ نظر کرتے ہوئے درخت چوری اور فارم ب کو بنیاد بناتے ہوئے بعض سینیئر ہیڈ ماسٹر وں کو نشانے پر رکھ لیا، خاتون اساتذہ نے غیر اخلاقی گفتگو سن کر سر جھکا لیئے، ڈاکٹر ارشد نے اپنے مساوی اور بالا سکیل میں خدمات انجام دینے والے ہیڈ ماسٹروں کو تضحیک کا نشانہ بناتے ساہیوال کے شہریوں کے بارے بھی ناقابلِ اشاعت الفاظ ادا کئے، ڈاکٹر ارشد کے ادا کردہ الفاظ بیان کرتے ہوئے بعض اساتذہ آ بدیدہ ہو گئے، عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن اور کمشنر نادر چٹھہ سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی اخلاقی تربیت کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں