💕چہرے کی جھریوں کے خاتمے کیلئے زبردست گھریلو نسخہ
💕جھریاں پڑنے کے عمل کو عام طور پر ڈھلتی ہوئی عمر کی علامت خیال کیا جاتا ہے لیکن اکثر دیکھنے میں آتاہے کہ کچھ نوجوان لڑکیوں کے چہروں پر بھی بہت زیادہ جھریاں موجود ہو تی ہیں ۔جدید سائنسی تحقیق کی رو سے یہ عمل جلد میں کم ہو تی ہو ئی نمی کی عکاسی کرتا ہے اس لئے خواتین کو چاہیے کہ وہ زیادہ مقدار میں پانی پئیں تاکہ جلد کو خشکی سے بچایا جاسکے۔ اسی لئے جلد کو نرم و ملائم رکھنے کیلئے زبردست نسخہ درج ذیل ہے.
وٹامن ای (Evion 400mg) : دو کیپسول
دہی : دو چائے کے چمچ
شہد : آدھا چمچ
لیموں کا رس : آدھا چمچ
کیپسولزکوایک پیالے میں ان کو کھول دیں ۔ان تمام چیزوں کو آپس میں مکس کر لیں ۔روئی کی مدد سے پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ تک رہنے دیں اس کے بعد چہرے کو پانی سے دھولیں ۔اس نسخہ کو روزانہ استعمال کریں آپ کے چہرے سے جھریاں ختم ہوجائیں گی ۔
دوسری جانب یہ عمل جلد کا خیال نہ رکھنے اور اسے مناسب توجہ دینے کی صورت میں بھی وقوع پذیر ہو تا ہے اس لئے ضروری ہے کہ روزمرہ کے معمولات کے دوران جلد کے لئے بھی کچھ وقت نکالا جائے…
💕پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں💕