88

دلچسپ و عجیب

*اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت:*

پاکستان دنیا کی وہ واحد اسلامی ریاست جسے ایٹمی ملک ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ایوب خان کے دور میں پاکستان کا پہلا کمرشل نیوکلیئر پاور ری ایکٹر قائم کیاگیاتھا۔پاکستان نے ایٹمی قوت ہونے کا پہلا کا مظاہرہ28مئی 1998میں ایٹم بم دھماکے کرکے کیا۔
[10/12, 22:15] Imran But Chiniot: *دنیا کا آٹھواں عجوبہ، شاہراہ قراقرم:*

شاہراہ قراقرم کا پُرانا نام سلک روٹ تھا، اس کی مجموعی لمبائی 1300کلو میٹر ہے، یہ حسن ابدال سے شروع ہوکر پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان جاتی ہے اورپھر خنجراب پاس کے بعد چین میں داخل ہوجاتی ہے۔ شاہراہ قراقرم کا شمار دنیا کی بلند ترین سڑکوں میں ہوتاہے، جو خنجراب پاس پر سمندر کی سطح سے 4ہزار714میٹر کی بلندی سے گزرتی ہے۔ انتہائی دشوار گزار راستوں کو کاٹ کر بنائی گئی اس منفرد شاہراہ کو دنیاکاآٹھواں عجوبہ بھی ماناجاتاہے۔
[10/12, 22:15] Imran But Chiniot: *نوجوانوں کی بڑی تعداد رکھنے والا ملک:*

2018میں پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، اس وقت سے پاکستان کا شمار نوجوانوں کی تعداد کے حساب سے ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی 64فیصد عوام 30یا اس سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ایشیا میں افغانستان کے بعد دوسرا ملک ہے، جہاں نوجوانوں کی تعدادزیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں