0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا کا راہداری تھل کے شدید ژالہ باری سے متاثرہ ڈیرہ جات کا خصوصی دورہ ۔ حالیہ شدید ژالہ باری سے فصلات گندم، چنا اور سرسوں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا کا راہداری تھل کے شدید ژالہ باری سے متاثرہ ڈیرہ جات کا خصوصی دورہ ۔ حالیہ شدید ژالہ باری سے فصلات گندم، چنا اور سرسوں کوسخت نقصان پہنچنے پر متاثرہ کاشتکاروں سے ہمدردی کا اظہار اور ان کے ریلیف کے لیے آواز بلند کرنے کا وعدہ ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے حالیہ شدید ژالہ باری سے متاثرہ کھیتوں میں جا کر فصلات گندم، چنا اور سرسوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے کسانوں سے آگاہی بھی حاصل کی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب نے متاثرہ کسانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کے ساتھ ہمدردی ہے انشاءاللہ ہم سے جس قدر بھی ہو سکا آپ کے ریلیف کے لیے مختلف فورمز پر آواز بلند کریں گے ۔ متاثرین علاقہ نے ایڈووکیٹ ملک محمد وا رث جسرا کی امد پر ان کا تہ دل سےشکریہ ادا کیا ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں