0

میلسی (چیف رپورٹر) میلسی عید الفطر کی آمد عام انسان اپنے بچوں کی خواہشات پوری کرنے سے محروم ،بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عام انسان تن ڈھکنے سے بھی پریشان ہو گیا بازاروں میں جوتی کپڑے کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے

میلسی (چیف رپورٹر) میلسی عید الفطر کی آمد عام انسان اپنے بچوں کی خواہشات پوری کرنے سے محروم ،بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عام انسان تن ڈھکنے سے بھی پریشان ہو گیا بازاروں میں جوتی کپڑے کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی جوتی کپڑے کی خریداری متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہو گئی لوگ مذہبی تہواروں پر اپنے بچوں کی نئے اور اچھے کپڑوں کی خریداری کر کے پہنانے کی خواہشات پوری کرنے سے بھی محروم ہیں تنظیم صراط مستقیم کے صدر احسن صدیقی کا وزیراعظم وزیر اعلیٰ پنچاب سےخصوصی توجہ کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق صراط مستویم کے صدر احسن صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایوانوں کی کرسیوں پر براجمان سیاست دانوں کو عام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے جوتی کپڑوں اور ریڈی میڈ گارمنٹس کے دوکاندار خوف خدا بھول چکے جوتی کپڑا اور گارمنٹس کے دوکانداروں نے لوٹ مار کی انت مچائی ہوئی ہے مہنگے ترین داموں پر جوتی کپڑا اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی فروخت جاری کئے ہوئے ہیں وزیراعظم وزیر اعلیٰ پنچاب اور متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے جس طرح سبزی، فروٹ، پیٹرولیم مصنوعات، اشیاء خوردونوش کے ریٹ مقرر کیے جاتے ہیں اور ریٹ لسٹ شائع کی جاتی ہے بالکل اسی طرح کپڑے جوتی گارمنٹس کے کپڑوں کے ریٹ بھی مختص کیئے جائیں تاکہ عوام الناس مذہبی تہواروں عیدوں اور عام دونوں میں اپنے بیوی بچوں کی خواہش پوری کر سکیں اور سستے داموں جوتی کپڑا خرید سکیں اور اپنا تن ڈھانپ سکیں

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں