0

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) میں قصاب حضرات کی من مانیاں عروج پر ۔ گوشت سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کی بجاۓ بڑا گوشت جبکہ چھوٹا گوشت من مانے ریٹوں پرفروخت ہونے لگا ۔

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) میں قصاب حضرات کی من مانیاں عروج پر ۔ گوشت سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کی بجاۓ بڑا گوشت جبکہ چھوٹا گوشت من مانے ریٹوں پرفروخت ہونے لگا ۔ شہر اور اردر گرد کے علاقوں میں قصاب حضرات کی من مانیں عروج پر ۔ بڑا گوشت بھی مہنگا جبکہ چھوٹا بکرے وغیرہ کو گوشت بھی من مانے ریٹوں پرفروخت ہونے لگا ۔ قصاب حضرات نے لوٹ مچا رکھی ہے مہنگائی کے بوجھ تلے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں اوپر سے قصاب حضرات نے خود ساختہ مہنگائی کرکے سرکاری ریٹ لسٹ کو اپنے پاٶں تلے روند دیا ۔ دوسری جانب انتظامیہ بھی قصاب حضرات سے سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروانے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں ہارون آباد کے شہری عبدالستار نے میڈیا نماٸندگان جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد ریجنل یونین آف جرنلسٹ کو اپنی شکاٸیت نوٹ کروات ہوۓ کہا ہے کہ میں صبح گوشت لینے گیا تو قصاب نے 900 روپے کلو کی ڈیمانڈ کی میں نے سرکاری ریٹ لسٹ کا بتایا تو قصاب نے کہا گدھے کا گوشت ملے گا سرکاری ریٹ پر ۔ جب میں مارکیٹ کمیٹی شکاٸیت کرنے گیا تو میری شکاٸیت پر بھی کوٸ عمل درا آمد نہیں ہوا ۔ اہل علاقہ کا اعلی حکام سے اس واقع کا فوری نوٹس لینا کا عوامی مطالبہ کیا ہے ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں