0

جھنگ شورکوٹ(ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس سینئر جرنلسٹ کے قلم سے ) کم عمر بچوں پر ایف آئی آر دے کر ان کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ گورنمنٹ کی یہ گھٹیا ترین پالیسی ہے۔ کم عمر بچوں کے لیے کوئی ایسی پالیسی بنائیں کہ انہیں

جھنگ شورکوٹ(ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس سینئر جرنلسٹ کے قلم سے ) کم عمر بچوں پر ایف آئی آر دے کر ان کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ گورنمنٹ کی یہ گھٹیا ترین پالیسی ہے۔ کم عمر بچوں کے لیے کوئی ایسی پالیسی بنائیں کہ انہیں سکولوں، کالجوں میں ڈرائیونگ لائسنس با آسانی مہیا کیے جا سکیں۔
ڈی ایچ میں واقع ایک امیر زادہ نے کیا ہے سزا پورے پنجاب کے بچوں کو دے رہے ہیں۔
عدالتیں اور آئی جی پنجاب اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ان کے اس قانون کی وجہ سے بچوں کا تو مستقبل تباہ ہوا ہے ساتھ کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ بہتر تو یہ تھا کہ ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے دو، تین ہزار جرمانہ رکھا ہوتا جو سرکاری خزانہ میں جمع ہوتا اور بچوں کو جرمانہ لے کر چھوڑ دیا جاتا۔ یہ پوری دنیا کو کیا دیکھا رہے ہیں کہ ہم اسٹوڈنٹس بچوں کو چوروں، ڈاکوؤں کے ساتھ حوالات میں بند کرتے ہیں جبکہ دوسرے ملک ہمارے بچوں کو اپنی کنٹری میں پڑھائی کے بہترین سہولیات دے رہے ہیں۔ اس فعل کی وجہ سے بچوں کو ذہنوں میں ہمارے اداروں کے خلاف نفرت ہو گی اور ملکی محبت بھی کم ہو گی۔
خدارا عدلیہ اور آئی جی پنجاب اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں