11

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر سمال مائینز پنجاب کیپٹن (ر) ارشد منظور نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب مائینز اور منرلز کے حوالے سے بہت اہم ضلع ہے اور یہاں کی معدنیا ت کی پیداوار سے کثیر زر مبا دلہ کما یا جاسکتا ہے نیزملکی ضروریات بھی اس سے پور ی کی جاسکتی ہیں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر سمال مائینز پنجاب کیپٹن (ر) ارشد منظور نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب مائینز اور منرلز کے حوالے سے بہت اہم ضلع ہے اور یہاں کی معدنیا ت کی پیداوار سے کثیر زر مبا دلہ کما یا جاسکتا ہے نیزملکی ضروریات بھی اس سے پور ی کی جاسکتی ہیں۔وہ ضلع خوشاب کے ایک روزہ دورہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر مائینز آفس،ڈی سی آفس اورمعدنیات رائیلٹی چیک پوسٹ فتح پور میراکا بھی دورہ کیا۔ڈائر یکٹر مائینز پنجاب ارشد منظور نے ڈپٹی ڈائریکٹر مائینز خوشاب محمد حفیظ کے ہمراہ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی وڑ چھہ سالٹ مائینز اور اس سے ملحقہ پرائیویٹ مائینوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے مائینز کے اندر جاکر مائینزز سے ملا قات کی اور ان کے کام کی کارکردگی کو بھی چیک کیا اور ڈائریکٹر مائینزارشد منظور نے مائینز میں حفاظتی انتظامات کو چیک کیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس مو قع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مائینز جو ان کے ہمراہ تھے انہوں نے ارشد منظور کو مائینز کی باقاعدہ چیکنگ کر نے اور حفا ظتی اقدامات بارے تفصیل سے بر یفنگ دی۔ڈائریکٹر مائینز نے فتح پور میرا میں قائم رائیلٹی چیک پو سٹ کا معائنہ کیا او ر وہاں پر موجود عملہ سے ان کے مسائل اور دیگر معا ملات پر گفتگو کی۔انہوں نے وہاں پکس کا بھی جائز ہ لیا اور ما ئینز عملہ کے کام کو سراہا۔ڈائریکٹر مائینز ارشد منظور نے ڈی سی آفس جاکر ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا سے ملا قات کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈائریکٹر مائینز سے گفتگو کرتے ہوئے ما ئینگ ایر یاز میں حفاظتی انتظاما ت او رامن وامان کی صورتحال پر تفصیل سے آ گاہی دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر مائینز محمد حفیظ نے ارشد منظور کو سٹاف کی کمی اور دفتری مسا ئل کے بارے آ گاہ کیا۔جس پر ڈائریکٹر مائینز نے سٹاف کی کمی کو پورا کرنے اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں ڈائریکٹر مائینز کیپٹن (ر) ارشد منظور نے ڈپٹی ڈائریکٹر مائینز آفس کے احاطہ میں شجرکاری کا پودا لگایا اور دعا کی گئی۔یا درہے کیپٹن (ر) ارشد منظور قبل ازیں خوشاب میں بطور ڈپٹی کمشنر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں