37

*لاج پروڈکشنز کی فلم دلدل کا ہائی اوکٹین گانا خون ہے کراچی کا ریلیزکر دیا گیا*

*لاج پروڈکشنز کی فلم دلدل کا ہائی اوکٹین گانا خون ہے کراچی کا ریلیزکر دیا گیا*

*کراچی( )* لاج پروڈکشنز اور بی 13پروڈکشنزکے اشتراک سے بننے والی فلم دلدل کا ہائی اوکٹین گانا خون ہے کراچی کا ریلیزکر دیا گیا ۔ آنے والی ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم ‘دلدل’ کو عیدالفطر 2023 پر ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں سونیا حسین اور محسن عباس حیدر اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے فلم کو نیہا لاج ،آصف ملک فیصل ملک اور جہانزیب نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیاہے اورعدنان شاہ ٹیپو، شمعون عباسی، مائرہ خان، حسن جاوید اور رضوان علی جعفری سمیت بہت ہی باصلاحیت کاسٹ شامل ہے۔فلم دلدل لیاری کی ایک معروف خاتون باکسر کے گرد گھومتی ایک کرائم کی کہانی ہے جو اپنی بہن کی عزت کا بدلہ لینے کیلئے کنٹریکٹ کلر بن جاتی ہے۔ ٹریلر باکسنگ اور بڑھتے ہوئے گینگ وار کی سنسنی خیز دنیا کی ایک جھلک پیش کرتا ہے ۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں