254

پچاس دلچسپ حقائق

پچاس دلچسپ حقائق

1۔زمین سے سب سے نزدیک ستارہ سورج ہے جو زمین سے 93 ملین میل دور واقع ہے۔
2۔ مکھی ایک سیکنڈ میں 32 مرتبہ اپنے پر ہلاتی ہے
3۔ دنیا کے 26 ملک ایسے بھی ہیں جن کو سمندر نہیں لگتا
4۔ مثانے میں پتھری کو توڑنے کا خیال سب سے پہلے عرب طبیبوں کو آیا تھا
5۔ گھوڑا، بلی اور خرگوش کی سننے کی طاقت انسان سے زیادہ ہوتی ہے، یہ کمزور سے کمزور آواز سننے کے لیے اپنے کان ہلا سکتے ہیں
6۔ تیل کا سب سے پہلا کنواں پینسلوینیا امریکا میں 1859ء میں کھودا گیا تھا
7۔ کچھوا، مکھی اور سانپ بہرے ہوتے ہیں
8۔ تاریخ میں القدس شہر پر چوبیس مرتبہ قبضہ کیا گیا
9۔ دنیا کا سب سے بڑا پارک کنیڈا میں ہے
10۔ ہٹلر برلن کا نام بدل کر جرمینیا رکھنے کا ارادہ رکھتا تھا
11۔ نظامِ شمسی کے تمام سیارے اپنے گرد مغرب سے مشرق کی سمت چکر کھاتے ہیں سوائے زہرہ کے جو مشرق سے مغرب کی سمت چکر کھاتا ہے
12۔ دنیا میں سب سے زیادہ پہاڑ سوئٹزر لینڈ میں پائے جاتے ہیں
13۔دنیا کے سب سے کم عمر والدین کی عمر 8 اور 9 سال تھی، جو کہ 1910ء میں اتنی کم عمر میں والدین بنے اور جن کا تعلق چین سے تھا
14۔تمام پھلوں اور سبزیوں کی نسبت تیز مرچ میں وٹامن سی کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے
15۔ فرعونوں کے زمانے کے مصر میں ہفتہ 10 دن کا ہوتا تھا
16۔تتلی کی چکھنے کی حس اس کے پچھلے پاؤں میں ہوتی ہے
17۔ دنیا کی سب سے طویل جنگ فرانس اور برطانیہ کے درمیان ہوئی تھی، یہ جنگ 1338ء کو شروع ہوئی تھی اور 1453 کو ختم ہوئی تھی، یعنی یہ 115 سال جاری رہی تھی
18۔ قطبِ شمالی کے آسمان سے سال کے 186 دن تک سورج مکمل طور پر غائب رہتا ہے
19۔ سائنس دانوں کے مطابق ٹھنڈا پانی گرم پانی سے کچھ زیادہ ہلکا ہوتا ہے
20۔ دنیا کے ہر شخص کی اوسط فون کالز کی تعداد 1140 ہے
21۔ وہیل اور کوے کی اوسط عمر 500 سال تک ہوتی ہے
22۔ فرانس کے اٹھارہ بادشاہوں کا نام لوئیس تھا
23۔دنیا میں سب سے پہلا گھر کعبہ کو کہا جاتا ہے جس کو اول طور پر فرشتوں نے تعمیر کیا۔
24۔ ربڑ کے زیادہ تر درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں
25۔ اگر موٹے گلاس میں گرم مشروب ڈال دیا جائے تو پتلے گلاس کی نسبت اس کے ٹوٹنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں
26۔ انسان جب پیدا ہوتا ہے تو اس کے جسم میں 300 ہڈیاں ہوتی ہیں جو بالغ ہونے تک صرف 206 رہ جاتی ہیں
27۔ اٹھارویں صدی میں کیچپ بطور دواء استعمال ہوتا تھا
28۔ دنیا کا سب سے غریب ملک روانڈا ہے
29۔کھانسنے اور چھینکنے پر جسم سے ہوا آواز کی رفتار سے زیادہ تیزی سے نکلتی ہے
30۔ سمندر کی زیادہ سے زیادہ گہرائی تقریبا11 کلومیڑ (10923میڑ ) ریکارڈ کی گئی ہے۔
31۔ فرانس کے شہر پیرس میں کتوں کا سب سے بڑا قبرستان ایمنی ریس ہے جس میں چالیس ہزار سے زائد کتے دفن ہیں۔
32۔ بھارت کی ریاست پرتاب گڑھ کے ہندو مہاراجہ نے ایک جنگ میں ریاست گروارا کے ہندو راجہ کو شکست دینے کے بعد وہاں کی رعایا کو ذلیل کرنے کے لیے ایک گیدڑ کو تاج پہنا کر بارہ برس تک ریاست گروارا کا راجہ بنائے رکھا۔
33۔ شمالی امریکہ میں سانپ کی ایک ایسی قسم پائی جاتی ہے جسے شیشے کا سانپ کہتے ہیں اس کو پکڑنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ اس کو جیسے ہی چھوا جائے تو یہ اپنے آپ کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے ہلاک ہو جاتا ہے۔
34۔ آسٹریلیا کے بعض علاقوں میں ایسے بکرے پائے جاتے ہیں جو مچھلیاں کھاتے ہیں اور درختوں پر بھی چڑھ جاتے ہیں۔
35۔ دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی کا نام مورڈریگون ہے اس کی لمبائی ساڑھے تین میٹر ہے یہ انڈونیشیا میں ہے اس کا وزن 135 کلو گرام ہے اور یہ زمین پر دوڑتی ہے۔
36۔ برازیل میں ایسے مینڈک پائے جاتے ہیں جن کی آنکھوں کے اوپر چھوٹے چھوٹے سینگ ہوتے ہیں اور وہ کتوں کی طرح بھونکتے ہیں اور اگر گھوڑے کو کاٹ لیں تو وہ مر جاتا ہے۔
37۔ جنوبی امریکہ میں ایک ایسی نسل کا بندر پایا ہےجس کے جسم کی لمبائی تقریباً ساڑھے پانچ انچ ہوتی ہے اس نسل کے بالغ بندروں کا وزن۔ عام طور پر تقریباً دو سو پچاس گرام ہوتا ہے یہ بندر درختوں پر رہتے ہیں کیڑے مکوڑے یا درختوں کے پھل کھا کر گزارہ کرتے ہیں۔
38۔ لوبسٹر ایک کیڑے کا نام ہے اسے حیرت انگیز کیڑا بھی کہتے ہیں اس کی دو آنکھیں ہوتی ہیں اور ہر آنکھ میں تیرہ ہزار عدسے اور تیرہ ہزار اعصابی ریشے ہوتے ہیں اگر لو بسٹر کی آنکھ ضائع بھی ہوجائے تو یہ آنکھ نئے سرے سے پھر پیدا ہو جاتی ہے بالکل پہلے والی آنکھ کی خاصیت کے ساتھ۔
39۔ یہ تو آپ جانتے ہیں کہ تمام پرندے اپنی اپنی بولیاں بولتے ہیں لیکن آپ یقین کیجئے کہ ایک ایسا پرندہ بھی ہے جو نہیں بولتا اسے آپ گونگا پرندہ کہہ سکتے ہیں اس پرندے کا نام سارس ہے۔
40۔دنیا میں سب سے پہلے ٹی وی کا کامیاب تجربہ 1925ء میں ہوا۔
41۔ الو واحد ایسا پرندہ ہے جو اپنی اوپری پلک چھپکاتا ہے۔ باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلک جھپکاتے ہیں۔
42۔ چمگادڑ کی ایک ایسی خونخوار قسم بھی پائی جاتی ہے جو سوئے ہوئے جانور کے جسم میں سوراخ کرکے اس کا خون چوس لیتی ہے اور اس جانور کو خبر بھی نہیں ہوتی۔
43۔ انسانوں کے برعکس بھیڑ کے چار معدہ ہوتے ہیں اور ہر معدہ انہیں خوراک ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔
44۔ پینگوئن اپنی زندگی کا آدھا حصہ پانی میں گزارتے ہیں اور آدھا زمین (خشکی) پر۔
45۔ دنیا میں سب سے بڑا انڈہ شارک دیتی ہے۔
46۔ سائنس دانوں کے مطابق سورج کا زمین سے اوسط فاصلہ تقریباًً 14,95,98,000 کلومیٹر یا 9,29,55,807 میل ہے اور اس کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں 8 منٹ 19 سیکنڈ لگتے ہیں۔
47۔ Rafflesia Arnoldi، دنیا میں سب سے بڑا پھول ہے جِس کا وزن7 کلو (15 پاؤنڈ) ہوتا ہے اور یہ صرف انڈونیشیا کے سماٹرا اور بورنیو جزیرے پایا جاتا ہے۔ اس کی پنکھڑیاں 1.6 فُٹ (1 میٹر) طویل اور 1 انچ (2.5 سینٹی میٹر) تک موٹی ہوتی ہیں۔
48۔ ایک ہیرا زمین پر سب سے زیادہ سخت معدنیات، کورنڈم جس سے یاقوت اور نیلم بنتے ہیں،سے 58 گُنا زیادہ سخت ہے۔یہ پندرہویں صدی کی بات ہے جب یہ پتہ چلا کہ ہیرے کو کاٹنے کا واحد طریقہ ،ہیرے کو دوسرے ہیرے کے ساتھ ہی کاٹا جا سکتا ہے
49۔ دنیا کا سب سے بڑا شہاب ثاقب 1920ء میں نمبیا افریکہ میں گرا تھا۔ جو آج تک موجود ہے جس کے وزن کا اندازہ ساٹھ ہزار کلوگرام لگایا گیا ہے۔
50۔ پہلے یہ سوچا جاتا تھا کہ قوسِ قزاح یادھنک کبھی رات کو نظرنہیں آتی. کیونکہ یہ سورج کی روشنی سے وجود میں آتی ہے۔ لیکن اب تحقیق سے معلوم ہو ا ہے ک یہ رات میں بھی نظر آتی ہیں ، اور انہیں چاند یا قمری قوسِ قزاح کے طور پر جانا جاتا ہے۔ایک
چاندیا قمری قوسِ قزاح دیکھنے کے لئے کئی حالات موافق ہونا ضروری ہے۔

📚•• ●♡● *اُردو پوائنٹ* ●♡● ••📚

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں