581

شجاع آباد (بیوروچیف) شجاعبادTHQہسپتال میں ایڈز کی آگاہی مہم کی سلسلے میں ڈاکٹر رانا جاوید ایم،ایس نے کہا کہ ایڈز کا فوری طوری طور پر ٹیسٹ کروایا جائے ہم نے اس سلسلے میں آگاہی کی خصوصی کی مہم چلا رکھی ہے ڈاکٹر احمد خلیل نے کہا کہ یہ خا موش وائرس لو گو

شجاع آباد (بیوروچیف) شجاعبادTHQہسپتال میں ایڈز کی آگاہی مہم کی سلسلے میں ڈاکٹر رانا جاوید ایم،ایس نے کہا کہ ایڈز کا فوری طوری طور پر ٹیسٹ کروایا جائے ہم نے اس سلسلے میں آگاہی کی خصوصی کی مہم چلا رکھی ہے ڈاکٹر احمد خلیل نے کہا کہ یہ خا موش وائرس لو گو ں کی زندگی کو چاٹ رہا ہے اس کے لیے ہمیں علاج کے بجائے احتیاطی تد ابیر اختیار کرنی چاہیے ڈاکٹر ندیم حیدر نے کہا کہ یہ وائرس خون کے ذریعے ایک دوسرے میں منتقل ہوتا ہے خاص طور پر عطائی اس مرض کے پھیلاؤ کا موجب بن رہے ہیں ڈاکٹر طاہر لودھی نے کہا کہ بر وقت تشخیص سے اس وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے اس مرض میں احتیاط انتہائی ضروری ہے ڈاکٹر ارسلان، ڈاکٹر ادریس بھٹی نے کہا کہ یہ مرض جنسی ملاپ کی وجہ سے بھی بڑھ رہا ہے اس میں اس وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط کرنا لازمی ہے ورنہ یہ مہلک مرض جان لیو ا ثابت ہوتا ہے اس میں رانا زاہد ڈاکٹر سحرش، دلشاد خان، حافظ کامران،وقاص گو ہر،فرحان سعید، راؤ جنید ایڈمن، مغیث،سعودخان اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں