211

*21 ستمبر 1980* *انڈین اداکارہ اور مصنفہ کرینہ کپور کا یوم پیدائش* *معروف انڈین فلمی اداکارہ کرینہ کپور کی پہچان ہندوستان کی فلمی صنعت میں ایک کامیاب اور خوب صورت ترین اداکارہ کے طور پر ہے ۔

*21 ستمبر 1980*

*انڈین اداکارہ اور مصنفہ کرینہ کپور کا یوم پیدائش*

*معروف انڈین فلمی اداکارہ کرینہ کپور کی پہچان ہندوستان کی فلمی صنعت میں ایک کامیاب اور خوب صورت ترین اداکارہ کے طور پر ہے ۔ وہ 21 ستمبر 1980 میں اداکار رندھیر کپور کے گھر میں پیدا ہوئیں ۔ ان کی شادی بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان سے 2012میں میں ہوئی ۔ کرینہ کپور سیف علی خان کی دوسری بیوی ہیں ۔ سیف علی خان نے پہلی شادی 1991میں امریتا سنگھ سے کی جس سے ان کے 2 بچے پیدا ہوئے جن میں معروف اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم خان ہیں ۔ سیف علی خان نے 2004 میں اپنی پہلی بیوی امرتا سنگھ کو طلاق دے دی تھی ۔ کرینہ کپور کو بھی سیف علی خان سے 2 بچے پیدا ہوئے جن میں تیمور علی خان اور جہانگیرخان شامل ہیں ۔ کرینہ کپور کی ایک کتاب ” کرینہ کپور خان پریگنینسی بائبل ” کے نام سے جولائی 2021 میں شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے حاملہ خواتین کی مشکلات و مسائل ان کے جسمانی اور جذباتی تجربات کو بڑے خوب صورت انداز اور الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کرینہ کپور دونوں بار حمل اور زچگی کی جس کیفت سے گزری ہے ،اس کو اس کتاب میں قلمبند کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی اس تصنیف کو اپنا ” تیسرا بچہ ” قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی اس کتاب کو اپنی اولاد کی طرح عزیز سمجھتی ہوں ۔ کرینہ کپور نے اپنی فلموں میں ” ہیروئن ” فلم کو سب سے زیادہ پسندیدہ قرار دیا ہے*

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں