52

لاہور(رپورٹ ملک بشیر احمد)ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کاسی ٹی او کے ہمراہ مینٹل ہسپتال شادمان کا دورہ سہیل چودھری کا ڈرگ ٹریٹمنٹ سنٹر سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ منشیات کے عادی لوگ قابل رحم ہیں، توجہ اور علاج کے مستحق ہیں۔

لاہور(رپورٹ ملک بشیر احمد)ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کاسی ٹی او کے ہمراہ مینٹل ہسپتال شادمان کا دورہ
سہیل چودھری کا ڈرگ ٹریٹمنٹ سنٹر سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ
منشیات کے عادی لوگ قابل رحم ہیں، توجہ اور علاج کے مستحق ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) سہیل چودھری نے مینٹل ہسپتال شادمان کا دورہ کیا۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی و دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔ہسپتال عملہ نے ڈی آئی جی آپریشنز و دیگر افسران کا استقبال کیااور ڈرگ ٹریٹمنٹ سنٹر سمیت دیگر شعبوں کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایسی علاج گاہوں کی بدولت منشیات کے عادی افراد کا نارمل زندگی گزارنا ممکن ہے۔منشیات کے عادی لوگ قابل رحم ہیں، توجہ اور علاج کے مستحق ہیں۔سہیل چودھری نے کہا کہ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں، لاہور پولیس ان کے انسداد کیلئے متحرک ہے۔نوجوان نسل اس ناسور سے دور رہے، شہری مکروہ دھندے کی اطلاع پولیس کو دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ھے، آئیں مل کر اس لعنت کا خاتمہ کریں۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی مریضوں کا بہتر علاج اور توجہ سے صحت مند زندگی کا آغاز ممکن ہے۔ منشیات کے تدارک اور صحتمند معاشرے کی تعمیر میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں