8

ڈہرکی(رپورٹ ملک بشیراحمد)متنازعہ آرڈیننس آزاد صحافت پر حملہ ہے پیر عبدالخالق القادری دور آمریت میں بھی پریس گیلری بند نہیں ہوئی احسان گیلانی تفصیل کی مطابق مرکزی امیر جماعت اہل سنت پاکستان نائب صدر فنگشنل مسلم لیگ پاکستان نے کہا ہے کہ متنازعہ میڈیا آرڈیننس آزادی صحافت پرحملہ ہے حکومت طاقت کے زور اور بے جا پابندیاں لگا کر میڈیا کو اپنے تابع نہیں کر سکتی, حکومت اپنی غلط اور عوام

ڈہرکی(رپورٹ ملک بشیراحمد)متنازعہ آرڈیننس آزاد صحافت پر حملہ ہے پیر عبدالخالق القادری دور آمریت میں بھی پریس گیلری بند نہیں ہوئی احسان گیلانی تفصیل کی مطابق مرکزی امیر جماعت اہل سنت پاکستان نائب صدر فنگشنل مسلم لیگ پاکستان نے کہا ہے کہ متنازعہ میڈیا آرڈیننس آزادی صحافت پرحملہ ہے حکومت طاقت کے زور اور بے جا پابندیاں لگا کر میڈیا کو اپنے تابع نہیں کر سکتی, حکومت اپنی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں سے توجہ ہٹانے اور تنقید روکنے کے لیے ایسے متنازعہ قوانین بنا رہی ہے, جسکا کوئی جواز نہیں بنتا ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور مکمل طور پر صحافیوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس متنازعہ قانون کو فوری طور پر واپس لیا جائے, سیکرٹری اطلاعات ونشریات سید احسان احمد گیلانی نے کہا کہ پریس گیلری میں صحافیوں کی داخلہ پر پابندی عائد کرنا بہت بڑی زیادتی ہے ایسا تو کبھی دور آمریت میں بھی نہیں ہوا صحافت اس ملک اہم اور چوتھا ستون ہے بے جا پابندیاں نا قابل قبول ہیں

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں