13

رپورٹ ملک بشیر احمد) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے انڈس نیوز کی بندش پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈس نیوز کو اچانک بند کر کے سینکڑوں صحافی کارکنوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت نے پہلے آپ نیوز کو بند کیا جس سے ہزاروں کارکن بے روزگار ہوئے اور اب انڈس نیوز کو بند کر دیا گیا ہے جس سے

رپورٹ ملک بشیر احمد) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے انڈس نیوز کی بندش پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈس نیوز کو اچانک بند کر کے سینکڑوں صحافی کارکنوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت نے پہلے آپ نیوز کو بند کیا جس سے ہزاروں کارکن بے روزگار ہوئے اور اب انڈس نیوز کو بند کر دیا گیا ہے جس سے سینکڑوں کارکن صحافی بے روزگار ہو گئے ہیں افسوس سے کہا جا تا ہے کہ پی بی اے سمیت تمام مالکان کی تنظیمیں اس پر خاموش ہیں کیا ان کو نظر نہیں آتا کہ یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر احتجاج کر کے کسی کے مفادات کو تحفظ دینے والے اس پر سکھ کی بانسری بجا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس 16 ستمبر سے ملک بھر میں انڈس نیوز کی بندش اور کارکنوں کی جبری برطرفیوں پر احتجاج کا سلسلہ شروع کرے گی

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں