11

ربیع الاول سے قبل ڈی ایم سی کی جانب سے اہم میٹنگ کا انعقاد اجلاس میں سنی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت

ربیع الاول سے قبل ڈی ایم سی کی جانب سے اہم میٹنگ کا انعقاد

اجلاس میں سنی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت

کراچی: رپورٹ (ظہوراحمدترین) ربیع الاول کے سلسلے میں 22 دن قبل ڈی ایم سی کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام سنی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا. طلحہ عزیز قریشی نے کورنگی لانڈھی کے کچرا اور سیوریج کے مساٸل سے آگاہ کیا. ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی محترمہ ساجدہ قاضی صاحبہ اور میونسپل کمشنر ضلع کورنگی محترم محمد فہیم خان نے بڑے تحمل سے سب کے مسائل سنے اور ربیع الاول سے پہلے تمام مسائل حل کرانے کی یقین دھانی بھی کرواٸی۔ میٹنگ میں ایکس ای این سیوریج بورڈ ، ایکس ای این واٹر بورڈ ، ایکس ای این گاربیج اور ایکس ای این انکروچمنٹ نے بھی شرکت کی۔ میتنگ الحمد ھیومن سروسز کے کو چیئرمین طلحہ عزیز قریشی اور عمیر میر، محمود چاند نے شرکت کی.

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں