22

دعا نیوز بیورو چیف قیوم شیخ پاکستان شٹیزن پریس کلب ٹہٹہ رپورٹ پیس کرتے ھین _* ضلع ٹھٹہ میں اپنی مدد آپ کے تحت ٹھٹہ پولیس اور کمیونٹی کے اشتراک سے نئے قائم کردہ سیف سٹی پراجیکٹ

دعا نیوز بیورو چیف قیوم شیخ پاکستان شٹیزن پریس کلب ٹہٹہ

رپورٹ پیس کرتے ھین

_* ضلع ٹھٹہ میں اپنی مدد آپ کے تحت ٹھٹہ پولیس اور کمیونٹی کے اشتراک سے نئے قائم کردہ سیف سٹی پراجیکٹ

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب شرجیل کریم کھرل صاحب کو ٹھٹہ آمد پر ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں پولیس کے چاک اور چوبند دستے کی جانب سے پھولوں کے گلدستے دیے گئے بعد ازاں سلامی پیش کی گئی جس کے بعد یادگار شھداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی گئی کس کے بعد ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج صاحب کی جانب سے دیگر مہمانوں اور پولیس افسران کے ہمراہ ضلع ٹھٹہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹھٹہ پولیس اور کمیونٹی کے اشتراک سے نئے قائم کردہ *سیف سٹی پراجیکٹ* کا افتتاح کیا گیا اور وہاں موجود عملے سے ملاقات کی معلومات حاصل کی اور ان کے کام کو سراہا ۔

تقریب میں جناب زبیر احمد صاحب (CPLC چیف)، جناب رضوان مشہیرہ صاحب (R Team Limitless)، جناب عمیر بلال صاحب، جناب علی حفیظ عظمت صاحب ( چیف ایگزیکیٹو)، MS عظمت اللہ (Pvt limited Dhabeji)، جناب میاں محمد رشید (CEO 92 News HD)، میاں حیدر امیں (چیرمین مدینہ گروپ آف انڈسٹریز)، جناب غضنفر علی قادری (ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ)، جناب MPA جام بجار خان صاحب، MPA جناب ریاض حسین شاہ شیرازی، ڈاکٹر کامران قریشی (صدر تاجر اتحاد ٹھٹہ)، مسٹر عبدالرحیم پنھور ، مسٹر اسلم پنھور، مسٹر نیک نواز، مسٹر فیض محمد پالاری، مسٹر عبدالباسط منڈیہ (چیرمین MI منڈیہ گروپ) نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے سندھ حکومت ، آئی جی سندھ جناب مشتاق مہر صاحب ، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب شرجیل کریم کھرل، ٹھٹہ کے شہریوں، عوامی نمائندوں ، پارلیمنٹیرینز ، سول سوسائٹی ، بزنس کمیونٹی ، سماجی حلقوں اور صحافی برادری کی جانب سے پولیس کے ساتھ تعاون اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اور *سیف سٹی پراجیکٹ* کی خصوصیات بیان کی۔یہ پراجیکٹ ٹھٹہ اور مکلی کے تمام انٹری/ایگزگٹ پواینٹس ،تمام اہم مقامات کی نگرانی کرے گا، اوراس پراجیکٹ کے تحت ایس ایس پی آفس ٹھٹہ کے احاطے میں قائم کردہ کمانڈ اور کنٹرول سنٹر سے مکمل مانیٹرنگ ، 15 مددگار کی سہولت ، اور ایمرجینسی ریسپانس کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی آِی جی حیدرآباد رینج جناب شرجیل کریم کھرل صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع ٹھٹہ میں سیف سٹی پراجیکٹ *کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ٹھٹہ* کا قیام ہونے پر میں ایس ایس پی ٹھٹہ اور ان کی ٹیم میمبران کو مبارکباد دیتا ہوں اور اس کے علاوہ تمام ٹیم میمبران کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے محنت و لگن سے اس پراجیکٹ کو کامیاب بنایا۔ اس کے علاوہ جناب ڈی آئی جی پی صاحب حیدرآباد نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا قیام ضلع ٹھٹہ کی عوام کے لیئے ایک بہت ہی بہترین اور شاندار تحفہ ہے۔

بعد ازاں ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب شرجیل کریم۔کھرل صاحب، ایس ایس پی ٹھٹہ جناب ڈاکٹر محمد عمران خان صاحب، ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ جناب غضنفر علی قادری صاحب، MPA جناب جام اویس گہرام صاحب اور MPA جناب ریاض حسین شاہ شیرازی کی جانب سے تمام مہمانوں کو شیلڈز اور تحائف دیے گئے اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب شرجیل کریم۔کھرل صاحب کی جانب سے ٹیم میمبران آئی ٹی انچارج جعفر علی میمن، محمد عاصم بھٹی اور سلمان ھالو کو شیلڈز دیے گئے۔

ٹھٹہ پولیس کی کامیاب سیف سٹی پراجیکٹ قیام دینے پر ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج صاحب کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا اور ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ و دیگر عملے کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

_

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں