23

جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،20 لاکھ روپے کا مالیت کامال مسروقہ برآمد،12 ملزمان گرفتار ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ و نقدی انکے مالکان کے حوالے کئے*

جھنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،20 لاکھ روپے کا مالیت کامال مسروقہ برآمد،12 ملزمان گرفتار
ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ و نقدی انکے مالکان کے حوالے کئے*

جھنگ (صفدرآصف) جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے چور ی و ڈکیتی میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے20 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمدکر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے 42 مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے20 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد کر لیا۔برآمد کئے گئے مال مسروقہ میں نقدی برآمدگی15 لاکھ روپے, برآمدگی موٹر سائیکل 10مالیتی 5 لاکھ روپے برآمد کی گئی۔ ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں انکے مالکان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے، سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔چوری شدہ مال مسروقہ برآمد ہونے پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں