12

جھنگ(صفدرآصف)سنٹرل پنجاب کرکٹ بورڈ کے تحت دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 15ستمبر سے ہو رہا ہے جو کہ 23ستمبر تک جاری رہے گا۔ ا س حوالہ سے تحصیل کونسل کے جناح ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے انٹرسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں میں کٹ ٹراﺅزرتقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران، سی ای او

جھنگ(صفدرآصف)سنٹرل پنجاب کرکٹ بورڈ کے تحت دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 15ستمبر سے ہو رہا ہے جو کہ 23ستمبر تک جاری رہے گا۔ ا س حوالہ سے تحصیل کونسل کے جناح ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے انٹرسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں میں کٹ ٹراﺅزرتقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران، سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہدسمیت کرکٹ ایسوی ایشن اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کھلاڑیوں کی انٹرسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز میںحصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے ضلعی سطح پرسپورٹس کاانعقاد حکومت کا احسن اقدام ہے ، ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کھیلوں کے میدان کا آباد کرنے میں ا پنا حوصلہ بلند کریں کیونکہ، ملک و قوم کی ترقی کا انحصار نوجوانوں نسل پر ہے ۔اس موقع پرسپورٹس آفیسر محمد عمران نے بتایا کہ سنیٹرل پنجاب کرکٹ ایسوی ایشن تحصیل کونسل جھنگ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس جھنگ کے زیرانتظام انٹرسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ 15تا 23 ستمبر 2021 بمقام سپورٹس سٹیڈیم مائی ہیر جھنگ اور چناب کا لج جھنگ میں منعقد ہورہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ جھنگ کے بوائزسکول کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ گورنمنٹ کمپری ہینوس ماڈل ہائی سکول جھنگ اور البدر سکول چک نمبر 3 گھگھ تحصیل شورکوٹ کے درمیان چناب کا لج جھنگ اور گورنمنٹ ہائی سکول واصو آستانہ تحصیل 18 ہزاری کا میچ البدر پبلک سکول رشید چوک جھنگ صدر کے ساتھ سپورٹس سٹیڈیم مائی ہیر جھنگ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح 15 ستمبر 2021 کو بوقت ساڑھے آٹھ بجے صبح بمقام چناب کالج جھنگ میں کیا جائیگا

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں