10

جھنگ(صفدرآصف) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت ، تعلیم ،سوشل ویلفیئر،میونسپل کارپوریشن ، زراعت، لائیو سٹاک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجو دتھے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر نے

جھنگ(صفدرآصف) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت ، تعلیم ،سوشل ویلفیئر،میونسپل کارپوریشن ، زراعت، لائیو سٹاک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجو دتھے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر نے محکمہ صحت کی طرف سے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اور ہیلتھ سروسزبارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اے ڈی سی ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں باقاعدگی سے علاقوں کا وزٹ کریں جبکہ بلدیہ کا عملہ کسی بھی مقام پر کھڑے پانی کے فوری نکاس کویقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور عوام میں بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے۔حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے ڈینگی کے خاتمے کےلئے ٹیم ورک کے تحت کام کریں، سرویلنسز ٹیمیں متحرک رکھی جائیں اور ایسے مقامات جہاں پر پانی کھڑا ہویا آلودگی ہو باقاعدگی سے سپرے کیا جائے تاکہ ڈینگی کا لاروا افزائش نہ کر سکے۔بعد ازاںاجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغرنے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے پراگرس رپورٹ پیش کی اور جاری اقدامات بارے آگاہ کیا۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں