شورکوٹ(تحصیل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ کینٹ کےانتخابات کی گہما گہمی اپنے اختتام پہنچ گئی صورت حال کچھ اس طرح سے رہی شورکوٹ کینٹ کی دو سیٹیں تھیں جن پر آزاد امیدوار ہی کامیاب ہوئے وہ بھی بھاری اکثریت سے جن میں وارڈ نمبر1سے مہر منیر رضا سندھیلہ بھاری اکثریت سے جیتے انہوں نے1681 ووٹ حاصل کئے دوسرے نمبر پے آنے والے امیدوارسید رضا حسین شاہ گیلانی نے933 ووٹ حاصل کئے اسی وارڈ نمبر 2سے زاہدمصطفیٰ بھی بھاری اکثریت سے جیتے انہوں نے2497ووٹ حاصل کئے دوسرے نمبر پے آنے والے امیدوار عبدالغفار نے449 ووٹ حاصل کئے الیکشن پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ساتھ ہی ساتھ ایس اوپیز کا بھی خاص طور ہر خیال رکھا گیا اور پے عمل درآمد بھی کرایا گیا سارادن موسم بہتر ہونے کی وجہ سے ووٹر کا پولنگ اسٹیشن پے رش رہا اورکوئی ناخوشگوار واقع رونما بھی نہیں ہوا
جیتنے والے امیدواروں کے سپورٹر نے بعد ازاں ڈھول کی تاپ پر بھنگڑاڈالا اور مٹھائی تقسیم کی
68