20

شورکوٹ (تحصیل رپورٹر )،آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے بنایا گیا تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کا نظام درہم برہم عوام ذلیل و خوار شہریوں کا آئی جی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

شورکوٹ (تحصیل رپورٹر )،آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے بنایا گیا تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کا نظام درہم برہم عوام ذلیل و خوار شہریوں کا آئی جی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے آن لائن فرنٹ ڈیسک کا نظام متعارف کروایا گیا تھا جس کا مقصد عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا تھا لیکن تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے فرنٹ ڈیسک کو اپنی جاگیر بنا رکھا ہے ایس ایچ اوز کی اس غنڈا گردی کی وجہ سے عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اس درخواست کی فرنٹ ڈیسک فوری لگا دی جاتی ہے جس درخواست کی نہ تو ایف آئی آر بنتی ہے اور نہ ہی وہ کاروائی کرنے کے قابل ہوتی ہے جو درخواست ایف آئی آر درج کرنے کے قابل ہوتی ہے اس درخواست کو ایس ایچ او کے حکم کے بغیر فرنٹ ڈیسک نہیں لگائی جاتی جبکہ آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے متعارف کروائے جانے والے فرنٹ ڈیسک کے اس نظام کے ساتھ ایس ایچ اوز کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے فرنٹ ڈیسک کے اس نظام کو بنانے کا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا تھا لیکن شورکوٹ کے ایس ایچ اوز کی ناقص پالیسی کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہے فرنٹ ڈیسک کے نظام پر ایس ایچ اوز کی حکمرانی کو فوری ختم کرنے کے لئے شہریوں نے آئی جی پنجاب پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں