43

سرگودھا(بیورو رپورٹ )صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے حقیقی صحافیوں کو آگے آناہوگا۔صحافی جب تک اپنی پیشہ ورانہ استعدادکارنہیں بڑھائیں گے اور اپنے آپ کو معاشی طورپر مضبوط نہیں کریں گے سماج میں اپنا کھویاہوامقام حاصل نہیں کرسکتے ۔میڈیاانڈسٹری کے سرمایہ دارمالکان صحافیوں میں چھپے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اپنے مفادات کے تحفظ کویقینی بنارہے ہیں ۔حکومت حقیقی

سرگودھا(بیورو رپورٹ )صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے حقیقی صحافیوں کو آگے آناہوگا۔صحافی جب تک اپنی پیشہ ورانہ استعدادکارنہیں بڑھائیں گے اور اپنے آپ کو معاشی طورپر مضبوط نہیں کریں گے سماج میں اپنا کھویاہوامقام حاصل نہیں کرسکتے ۔میڈیاانڈسٹری کے سرمایہ دارمالکان صحافیوں میں چھپے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اپنے مفادات کے تحفظ کویقینی بنارہے ہیں ۔حکومت حقیقی صحافیوں کے مفادات کو مدنظررکھ کر پالیسی بنائے اور پاکستان میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام ضرورعمل میں لائے ان خیالات کا اظہارفاروق مرزاصدر فورتھ پلرمیڈیاواچ ڈاگ اور مظہر اقبال جنرل سیکرٹری فورتھ پلرمیڈیاواچ ڈاگ نے سرگودھاپریس کلب میں میڈیاٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہاکہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرناہوگااور اس سلسلہ میں فورتھ پلرکے پلیٹ فارم سے ملک بھرمیں صحافیوںکیلئے ٹریننگ ورکشاپس منعقدکرائی جارہی ہیں ۔آج کادورٹیکنالوجی کے استعمال کا دورہے جس سے جہاں بہت سی آسانیاں پیداہوئی ہیں وہاں مسائل نے بھی جنم لیاہے ۔صحافی حضرات کسی بھی خبر کو شائع یانشرکرنے سے قبل اس کی تصدیق کریں کاپی پیسٹ صحافت صحافی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کیلئے زہر قاتل ہے۔سوشل میڈیاکے استعمال میں بھی احتیاط کریں اور سائبر کرائم قوانین سے آگاہی حاصل کریں تاکہ ان کو مدنظررکھتے ہوئے اپنے فرائض کو انجام دیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ سرگودھاپریس کلب کے صحافیوں کیلئے بہت جلد شارٹ تربیتی کورسزکا آغازکیاجائے گاجس کے اختتام پر انہیں پنجاب یونیورسٹی کی سند دی جائے گی۔اسی طرح صحافیوں کی معاشی حالت بہتربنانے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں پارٹ ٹائم روزگارکے مواقع فراہم کئے جائیں ۔فورتھ پلرکی جانب سے مختلف شعبہ جات میں کاروبارکیلئے مالی اور تیکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔صدر فورتھ پلر فاروق مرزانے اس موقع پر حافظ معتصم ارجمند کو مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بنانے کا اعلان کیاجس پر انہیں مبارکبادپیش کی گئی ۔بعدازاں صدرسرگودھاپریس کلب عبدالحنان چوہدری نے معززمہمانان کا شکریہ اداکیااور یقین دلایاکہ صحافیوں کی پیشہ وارانہ استعدادکاربڑھانے میں ہماراوژن بہت واضح ہے اور انشاءاللہ میڈیاپرسنزکوآئندہ بھی جدیددورکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے بھرپورمواقع فراہم کئے جائیں گے۔

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں