92

ترک اداکارہ نے پاکستانی لڑکے سے شادی کیلئے کیا شرط رکھ دی؟ نامور ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے تیسرے سیزن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صدف شاہین نے کہا ہے کہ اگر انہیں کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوگئی تو وہ ضرور اُس سے شادی کرنا چاہیں گی تاہم اداکارہ نے ساتھ ایک شرط بھی رکھ دی۔

ترک اداکارہ نے پاکستانی لڑکے سے شادی کیلئے کیا شرط رکھ دی؟

نامور ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے تیسرے سیزن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صدف شاہین نے کہا ہے کہ اگر انہیں کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوگئی تو وہ ضرور اُس سے شادی کرنا چاہیں گی تاہم اداکارہ نے ساتھ ایک شرط بھی رکھ دی۔اداکارہ ترکی میں شوٹ کیے جانے والے پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو پاکستان سے ملنے والی شادی کی پیشکش سے متعلق انکشاف کیا کہ انہیں پاکستانی لڑکوں کی جانب سے کئی بار شادی کی پیشکش ہوئی۔صدف شاہین کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوگئی تو وہ ضرور اُس سے شادی کرنا چاہیں گی لیکن شرط صرف یہ ہے ان کا شوہر بھی ان کے ساتھ استنبول میں ہی رہے کیونکہ انہیں اس شہر سے بہت زیادہ محبت ہے۔صدف شاہین نے کہا کہ ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں نشر ہونے کے بعد مجھے پاکستانیوں کی جانب سے خوب پیار ملا، میرے پاکستانی مداح اپنے مختلف پیغامات کے ذریعے میرے کام کو سراہتے ہیں جسے دیکھ کرمجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ –>

یہ خبر شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں